وزیر اعظم شہبازشریف ’’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ گئے

369

شرم الشیخ ۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف ’’شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف آج پیر کو شرم الشیخ انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ میں شرکت کے لئے پہنچے تو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے ان کا استقبال کیا ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف شرم الشیخ مصر میں آج مصروف دن گزاریں گے،جہاں وہ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ آج ہی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی ملاقات کریں گےجس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس ٹیک آوٹ دیں گے۔

وزیراعظم ایک اہم راؤنڈ ٹیبل جس کا عنوان’’ارلی وارننگ فار آل ایگزیکٹو پلانز لانچ‘‘ ہے ،میں بھی شرکت کریں گے۔وزیراعظم سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہ’’مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سمٹ‘‘ میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم کی مصر کے صدر اور کویت کے امیر سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔