24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم شہبازشریف کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے بے...

وزیر اعظم شہبازشریف کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ ،معصوم اور پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمدشہبازشریف نےوادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ ،معصوم اور پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیاہے۔اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے پرامن شہریوں پر خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں