وزیر اعظم شہبازشریف کی پاکستان ہاکی ٹیم کواذلان شاہ ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد

209
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کواذلان شاہ ہاکی کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے جاپان کے خلاف سنسنی خیز میچ میں فتح اور سلطان اذلان شاہ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارک پیش کرتا ہوں۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ ہاکی کے میدان سے آنے والی یہ خوش خبری پوری قوم کو مبارک ہو۔