وزیر اعظم شہباز شریف آج بدھ کو خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع، سوات اور لوئر کوہستان کا دورہ کریں گے

279

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج بدھ کو صوبہ خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع، سوات اور لوئر کوہستان کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ کے مطابق وزیر اعظم ضلع سوات میں کالام اور کانجو جبکہ ضلع لوئر کوہستان میں پتن جائیں گے۔وزیر اعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جاےگی-

وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب متاثرین سےملاقات کریں گے۔