وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان میں ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

205
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج صوبہ بلوچستان میں ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے