- Advertisement -
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف آج (جمعہ کو)جنوبی پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان ، روجھان اور راجن پور جبکہ جنوبی بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کیلئے ڈیرہ غازی خان، روجھان ، راجن پور اور لسبیلہ کا دورہ کریں گے۔اس موقع پرمتعلقہ حکام وزیرِ اعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=320671
- Advertisement -