اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر بشام شانگلہ روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم بشام میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک محمد خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔