وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

33

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کا 17 واں سربراہی اجلاس 3 اور 4 جولائی کو جمہوریہ آذربائیجان کے شہر خان کینڈی میں منعقد ہوگا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ سربراہی اجلاس کا موضوع ”پائیدار اور موسمیاتی ریزیلئنٹ مستقبل کے لیے نیا ای سی او وژن“ ہے۔

وزیر اعظم سربراہی اجلاس کے دوران اہم علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کے نقطہ نظر کا اشتراک کریں گے اور ای سی او وژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ وہ علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ روابط، توانائی کے تعاون اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے بھرپور وکالت کریں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سربراہی اجلاس کے موقع پر ای سی او کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔