اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی): وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کےمطابق وزیر اعظم چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (KANUPP) کے تیسرے یونٹ (K-3) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
اس منصوبے کے آغاز سے کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیدوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔وزیر اعظم K-3 پاور پلانٹ کی تختی کی نقاب کشائی کریں گے اور پودا لگائیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔