وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر وترقی اور تعلیم کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، رانا مشہود احمد

153

کوئٹہ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر وترقی اور تعلیم کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی سفارش پر وزیراعظم نے بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلباء کو لیپ ٹاپ کی سپلائی 14 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے 20ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ صوبے کے طلباء کیلئے تین ہزار انٹرن شپس مختص کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا بلوچستان میں تعلیم اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔