وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ

264
وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف بدھ کوصوبہ بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر اعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین کا احوال جاننے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم میڈیا سے بات بھی کریں گے