وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

23
Prime Minister Shehbaz Sharif
Prime Minister Shehbaz Sharif

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدراور ابو ظہبی کے فرمانرواشیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ امارات کاسرکاری دورہ کررہے ہیں۔

دورہ کے دوران وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔