وزیر اعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو

8

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہائوس میں ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی۔بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار، چوہدری محمود بشیر ورک، ناصر اقبال بوسال اور علی جان مزاری نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں ارکان کے متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی۔ارکان قومی اسمبلی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبدالرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔