وزیر اعظم شہباز شریف سے تاجکستان کے صدرامام علی رحمان( آج ) وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے

141

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے تاجکستان کے صدرامام علی رحمان آج (بدھ کو) وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے ۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات , باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

ملاقات سے پہلےتاجک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جو کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے معاہدوں اور معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

معاہدوں پر دستخط کی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر براہ راست دکھائی جائےگی۔ مزید برآں دونوں رہنما مشترکہ پریس ٹاک بھی کریں گے۔ وزیراعظم تاجک صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔