وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین زہرہ کی ملاقات

82

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین زہرہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نوشین زہرہ نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالتے ہی عوامی فلاحی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور رمضان میں آٹے و دیگر اشیاءِ ضروریہ پر سبسڈی دے کر سستا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں متعلقہ حلقے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔