- Advertisement -
نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سےانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے بدھ کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
کرسٹینا جارجیوا نے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنی ملاقات کو بہت تعمیری قرار دیا۔
- Advertisement -
انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔کرسٹینا جارجیوا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کی مدد جاری رکھے گا تاکہ اس کے لوگوں کے درد کو کم کیا جاسکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=328476
- Advertisement -