22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی سطح پر بلوچستان...

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی سطح پر بلوچستان میں بیرونی پشت پناہی سے جاری دہشت گردی کا مقدمہ بھرپورانداز میں اٹھایا ہے،وزیراعلی میرسرفراز بگٹی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر عالمی سطح پر بلوچستان میں بیرونی پشت پناہی سے جاری دہشت گردی کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے ۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گردی کے حوالے سے دوغلے معیار ترک نہیں کئے جاتے، اس وقت تک دنیا میں امن اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان میں امن دشمن عناصر کو مسلسل بیرونی مدد حاصل رہی ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اس سنگین مسئلے کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا ہے ۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے چند عناصر بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر دوہرا معیار اختیار کرنے کے بجائے اس کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے ۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں