وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

268
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر (آج ) جمعرات کو اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینےاور یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔