وزیر اعظم شہباز شریف کاپاکستان کے سیلاب متاثرین کی مالی معاونت پر چین کے صدر اور وزیر اعظم کا شکریہ

159

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مالی معاونت پر چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وسیع رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لینے والے اس سیلاب کی تباہ کاریوں اور شدت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ مشکل کی ہرگھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہم چین کی اس معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔