وزیر اعظم شہباز شریف کا آرمینیا ئی حملہ میں 70 آذربائجانی فوجیوں کی موت پر افسوس کا اظہار

74
سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی،وزیراعظم شہباز شریف

سمرقند۔16ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آرمینیا کی جانب سے بلااشتعال حملہ میں 70 آذربائجانی فوجیوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے آذربائیجان کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ پیارے بھائی ! آرمینیا کے بلااشتعال حملہ میں 70 آذربائیجانی فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

پاکستان کے عوام آذربائیجان کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے ان کےحق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔