وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب معاشی بحالی کی راہ ہموار کرے گا،عاطف اکرام شیخ

204
Atif Ikram Sheikh

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کو معاشی بحالی کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب معاشی بحالی کی راہ ہموار کرے گا،

سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے جس نے ہمیشہ مشکل حالات میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے جس سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، ریکوڈک میں ایک ارب ڈالر تک سعودیہ عرب کی سرمایہ کاری معیشت کے لئے مثبت قدم ثابت ہوگا۔

عاطف اکرام شیخ نے ایس آئی ایف سی کی معاشی بحالی کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری کا آنا اس پلیٹ فارم کی افادیت بڑھاتا ہے ،امداد کی بجائے سرمایہ کاری کا ویژن معاشی طور پر پاکستان کے مستقبل کو مضبوط بنا دے گا۔