وزیر اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں وفات پانے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکن مدثر سلطان کی وفات پراظہار تعزیت

228
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے فیلڈ ہسپتال سمیت امداد کی فراہمی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں وفات پانے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکن مدثر سلطان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری مدثر سلطان کا سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ہے۔

اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ مدثر سلطان پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ، ان کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔