وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون، صحت سے متعلق دریافت کیا

139
Prime Minister
Prime Minister

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے،پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعاگو ہے۔