27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتازہ ترینوزیر اعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کی قیادت ،عالمی امن کے...

وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کی قیادت ،عالمی امن کے لیے وابستگی اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام میں اہم کردار پر اظہار تشکر

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی قیادت ،عالمی امن کے لیے وابستگی اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ان کی انتہائی قیمتی پیشکش پر اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہفتہ کو اپنی ایک پوسٹ میں وزیر اعطم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور امریکہ نے اپنے باہمی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے ساتھ ساتھ دنیا کے اہم حصوں میں امن اور سلامتی کے لیے مل کر بطور شراکتدار کام کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کو صدر ٹرمپ کی شکل میں ایک بہترین پارٹنر ملا ہے جو دونوں ممالک کی سٹریٹجک شراکت داری کو دوبارہ تقویت دے سکتا ہے اورنہ صرف تجارت اور سرمایہ کاری بلکہ تعاون کے دیگر تمام شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کر سکتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595665

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں