- Advertisement -
لاہور۔31مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف عید کے موقع پر جاتی امرا رائیونڈگئے اور اپنے بڑ ے بھائی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے عید ملے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم کی آمد پران کا پرتپاک استقبال کیا اور وہ عید کی خوشیوں میں خاندان کے ساتھ شامل ہوئیں۔اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، کیپٹن (ر) صفدر، سلیمان شہباز اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے والدین ، بھائی اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے قوم کے لیے اتحاد اور ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577658
- Advertisement -