اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنمائوں سردار اظہر خان لغاری اور ارشد خان لغاری کی والدہ ماجدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بیگم سردار غلام صفدر خان لغاری کے انتقال پر سردار اظہر خان لغاری اور سردار ارشد خان لغاری سمیت لغاری خاندان کے تمام افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کا بچھڑنا بہت بڑا دکھ ہے،
وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے بلندی درجات اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔