وزیر اعظم شہباز شریف کی عمانوئیل میکرون کو فرانس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

70

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے عمانوئیل میکرون کو فرانس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔پیر کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور فرانس کے مضبوط اور کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ کے لیے فرانس کے نو منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔