وزیر اعظم شہباز شریف کی فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش کی کامیابی کی تعریف

207

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش کی کامیابی کی تعریف کی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میچ کا اختتام بہت شاندار ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔