اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب کے موقع پر معززین کے ساتھ گرمجوشی اور خوشگوار بات چیت ہوئی۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، وزیر مملکت برطانیہ اینڈریو مچل، مالدیپ کے صدر ابراہیم ایم سولیہ، جمہوریہ زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہیچولیما اور ماریشس کے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن سے بات چیت کی۔