- Advertisement -
اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نوشکی میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالوحید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دینے والی پولیو ٹیم پر حملہ قابل برداشت نہیں،انسداد پولیو مہم کے مخالف شر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔\932
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601775
- Advertisement -