وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر ٹو لام کو سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کی ویتنام کے نومنتخب صدر ٹو لام کو مبارکباد
مزید خبریں
اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر ٹو لام کو سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ویت نام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔








