26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نائلہ کیانی اور...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کو کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ اور ان کے اہلِ خانہ کو کے ٹوسر کرنے میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے پر خطر اور صبر آزما کھیل میں مردوں سے کسی لحاظ سے پیچھے نہیں۔دونوں خواتین عزم و ہمت اور بہادری کا نشان بن کر ابھری ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ دونوں خواتین اسی جذبے سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=318479

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں