29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ لیو چہار دہم کے انتخاب پر...

وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ لیو چہار دہم کے انتخاب پر مسیحی برادری کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو پوپ لیو چہاردہم کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔جمعہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کےکروڑوں افراد کے لئے امید اور توقعات کا نیاباب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسیحی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں فروغ دینے کا عزم کرتا ہے۔پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی،باہمی احترام اور امن اور انسانی وقار کے پرامن فروغ کے مشترکہ مقاصد کے لئے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں