وزیر اعظم عمران خان آج اتوار کو بذریعہ ٹیلی فون عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

94

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج اتوار کو بذریعہ ٹیلی فون عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ
وزیراعظم سے آپ کی گفتگو آج سہ پہر 3:30 بجے ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔