اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان (آج)اتوار کو ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کے اراکین ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف حکومت کے پہلے سو دن …
وزیر اعظم عمران خان (آج) ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان (آج)اتوار کو ایک روزہ دورے پر لاہور روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ کے اراکین ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف حکومت کے پہلے سو دن کے پلان سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے۔








