اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج بدھ دوپہر ڈیڑھ بجے وزیر اعظم عمران خان دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفراء سےوڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سفارتخانے پاکستان اور پاکستانیوں کی پہچان ہیں اور سفارتکاروں کا کردار اس ضمن میں انتہائی اہم ہے۔ یہ اہم ہے کہ سفارت کار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خصوصاً مزدوروں کے مسائل پر توجہ دیں۔