اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان آج جمعہ کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم لاہور میں اہم اجلاسوں بشمول بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیرِ اعظم لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے ’’نیا پاکستان اپارٹمنٹس‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔