وزیر اعظم عمران خان آج پیر کواسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

180
وزیراعظم عمران خان احساس کے تین سال مکمل ہونے پر کل تقریب کی صدارت کریں گے

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان آج پیر کواسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایف ڈبلیو او کے اشتراک سے عوامی سہولت کے پراجیکٹس کے تسلسل میں اپنی نوعیت کی اہم ترین مارگلہ ہائی وے کی تعمیر کا آغاز کرنے جا رہا ہے ۔

پہلے مرحلے میں بھارہ کہو بائی پاس پر کام شروع ہوگا جو مارگلا ہائی وے کو مری روڑ سے جوڑ دے گا۔سڑک کی تعمیر اسلام آباد کے پرانے ماسٹر پلان کے مطابق عمل میں لائی جائے گی اور ساتھ ہی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی حفاظت کی غرض سے دیوار بھی تعمیر کی جائے گی۔