وزیر اعظم عمران خان ائیر سیال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، عثمان ڈار

149

سیالکوٹ ۔6دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعظم برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ائیر سیال کی لانچنگ کے لئے حکومت نے ہر ممکن مدد فراہم کی ، نو دسمبر وزیر اعظم عمران خان ائیر سیال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم سیالکوٹ کے شہریوں کے لئے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعظم برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے ائیر سیال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ صاف پانی کے منصوبے میں چار لاکھ افراد کو شفاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز ہو گ۔ 5.1 ارب روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال بننے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پیغام ہے کہ ہر سیکٹر ترقی کی راہوں پر گامزن ہے جلسے ملکی معیشت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش میں کئے جا رہے ہیں۔