اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان جمعہ کوسیرت النبی ﷺ اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی القادر یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔
ایوان وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم القادر یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگائیں گے اور یونیورسٹی کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔