
کوئٹہ۔15اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مبین خان خلجی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب سفر شروع ہو چکا ہے اور قوم کی توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،عوام کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے اور تبدیلی آکر رہے گی۔ پی ڈی ایم کی تحریک عروج کی بجائے زوال کی پستیوں کو چھو کر ختم ہو چکی ہے،
حکومت آئندہ عام انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کیلئے پر عزم ہے،طا قتور طبقے کا پاکستان میں پہلی د فعہ احتسا ب ہورہاہے،ذاتی مفاد کیلئے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والے کسی صور ت کڑے احتسا ب سے نہیں بچ سکتے، پاکستانی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پی ٹی آئی کا منشور ہے۔ ان خیالا ت کااظہاانھوں نے حلقہ پی بی 28میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں بیدردی سے قومی خزانے کو لوٹا گیا، پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں۔ نئے پاکستان میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے اورتبدیلی کا وعدہ پورا کرکے عوام کی تقدیر بد لیں گے۔ انہو ں نے کہاکہ، اپوزیشن غیر مشروط طو رپر اس عمل میں شامل ہوں موجودہ حکومت کو قرض لینے کے طعنے دینے والوں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت نے 23ارب ڈالر سے زائد سابقہ حکومت کے قرض اورسودکی ادائیگی کی مد میں ادا کئے ہیں۔ حکومت کو شکست خوردہ اورعوام کی مسترد شدہ اپوزیشن سے کسی سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں انشا اللہ ہم پانچ سال بعد عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے اور عوام ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے دوبارہ تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے حکومت میں لائیں گے۔
بہتر ہوتے معاشی اشاریے حکومت کی درست سمت میں گامزن ہونے کا ثبوت ہیں، اپوزیشن جماعتیں ماضی کی کوتاہیوں اور بیگاڑ کا بوجھ بھی موجودہ حکومت کے کندھوں پر ڈالنا چاہتی ہے،اپوزیشن اطمینان رکھے تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری ہونے پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرے گی مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو پیشگی معلوم تھاکہ عوام آئندہ عام انتخابات میں انہیں مسترد کر دیں گے اس لئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑا ہے۔