وزیر اعظم عمران خان  بدھ کو اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

55
وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ترقیاتی منصوبے عوامی مشکلات کے حل کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری، دفتری اوقات میں رش میں کمی اور وقت کی بچت کو یقینی بنائیں گے۔ وزیرِ اعظم اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔