وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو باوقار ملکوں کی صف میں کھڑا کریں گے،وزیردفاع پرویزخٹک

72

پشاور۔07 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو باوقار ملکوں کی صف میں کھڑا کریں گے‘ وزیر اعظم دنیا کے ممالک پر خطے میں پاکستان کی اہمیت کو واضح کریں گے کیونکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان ایک کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ صوبائی حکومت نے سرکاری سطح پر عیدالفطر کا اعلان شہادتیں موصول ہونے پر کیا‘ تمام مسلما نوں کو عیدالفطر کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ مانکی شریف میں عوامی اور سیاسی وفود سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔