وزیر اعظم عمران خان داسو ڈیم پہنچ گئے

237
وزیر اعظم عمران خان داسو ڈیم پہنچ گئے

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو داسو ڈیم پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم داسو ڈیم پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔ داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160 میگاواٹ کی فراہمی شروع کر دے گا جبکہ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگا واٹ ہو جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے پاور سیکٹر اصلاحات اور ملکی پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کے ویژن کے تحت موجودہ دور حکومت میں داسو ڈیم پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا۔

ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا کام مکمل کیا گیا اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر جاری ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز اور مزدوروں سے بات بھی کریں گے