وزیر اعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ملاقات

87
APP34-10 DUBAI: February 10 - Prime Minister Imran Khan meeting with Crown Prince of Abu Dhabi Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan. APP

دبئی ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر اتوار کو متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پردبئی پہنچ گئیجہاں پر وہ ساتویں عالمی حکومتی سربراہ اجلاس میں شرکت کرر ہے ہیں۔ دبئی میں رائیل ایئرونگ ایئر پورٹ پہنچنے پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان نے وزیر اعظم عمران خان کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر ، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی خصوصی ملاقات میں باہمی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیر بحری امور علی حیدر زیدی اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔