وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے، مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے انکا استقبال کیا

92

جدہ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے انکا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی, مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجود تھے۔