اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی حاجی امتیازاحمد چوہدری، امجد خان نیازی، شوکت بھٹی اور سید فیض الحسن شاہ نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمدعامرڈوگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینے اور متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم اور فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔