وزیر اعظم عمران خان سے ارکینِ قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر اور سردار نصراللہ خان دریشک کی ملاقات

139

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے ارکینِ قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر اور سردار نصراللہ خان دریشک نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور معاون خصوصی ملک محمد عامرڈوگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اورجاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم اور فعال کرنے کی ہدایت کی۔