وزیر اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ملاقات

70

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر اور چوہدری فواد حسین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر متعلقہ حلقہ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عامر لیاقت نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اردو میں اپنی تصنیف کردہ حضرت عائشہؓ کی حیاتِ مبارکہ پر کتاب بھی پیش کی۔