وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کی ملاقات

71

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے ملاقات کی اور ترقیاتی سکیموں اور ایکسل لوڈ کنٹرول کے طریقہ کار کیلئے قائم کمیٹی کی تشکیل نو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ حلقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ حکام نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول نظام کیلئے قائم کمیٹی کی تشکیل نو کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔